بھارت کوخوف ہے کہ اس کا اتحادی نوازشریف کہیں چلا نہ جائے:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اخلاقی قوت کی بنیاد پرحکومت کی جاتی ہے،نوازشریف حکومت کرنے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ٹرین حادثے پروزیرریلوے استعفیٰ دے دیتا ہے،دنیا بھرمیں جھوٹ بولنے پروزیراعظم مستعفی ہوجاتا ہے مگریہاں جھوٹوں کی بارش کی جارہی ہے مگراستعفیٰ نہیں دیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اخبارکی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہیں نوازشریف چلا نہ جائے۔انھوں نے کہا بھارت کو ڈر ہے اگرنوازشریف چلا گیا تو کہیں فوج تگڑی نہ ہوجائے۔عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ بھی یہی تھی جو کچھ بھارتی اخبار میں سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کام کررہا ہے۔اب پچانوے فیصد ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرزموجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کا ہیلتھ بجٹ اٹھارہ سے بڑھا کرپینسٹھ ارب روپے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں اصلاحات کی بجائے سیاسی مفادات کے بارے میں سوچتی ہیں،اصلاحات کرنا مشکل اورسڑکیں اورپل بنانا آسان ہے۔