توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت کے بعد انہوں نے اپنے لیے وکیل مقرر کیا ہے ،، جسے کیس کو پڑھنے کا موقع نہیں ملا ،، انہوں نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے  الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے دانیل عزیز کو انیس جون تک جواب جمع کرانے کا وقت دیدیا ، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی ،دوسری جانب اس سےقبل عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی  چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی ، تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس زیرسماعت ہے، عدالت نے چھے جولائی کوکیس میں الیکشن کمیشن سے جواب مانگا ہے،اس لیے 6 جولائی کے بعد کا وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کر دی

Most Popular