جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرزآویزاں

جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرزآویزاں

جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل ہی وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اورجوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو پاناما جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مسلم لیگ(ن)کے رہنما فعال ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے ریڈ زون اورخاص طورپروفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ بینرزمیں وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ مریم نوازاورشہباز شریف کی تصاویربھی ہیں جب کہ ان پرقدم بڑھا نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں درج ہے۔دوسری جانب سی ڈی اے نے جوڈیشل اکیڈمی کی مرکزی اوراطراف کی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی انتہائی تیزی سے مکمل کرلیا ہے اورمرمتی کام کا جائزہ خصوصی طورپرحنیف عباسی اور میئر اسلام آباد انصرعزیز نے لیا۔واضح رہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے جمعرات کو وزیر اعظم کو طلب کررکھا ہے جب کہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 5 مرتبہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز 2مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔

Most Popular