دانیال عزیزکا عمران خان پرغصہ کم نہ ہوا،کہتے ہیں کہ عمران خان نے پورے پاکستان کو بے وقوف بنایا

دانیال عزیزکا عمران خان پرغصہ کم نہ ہوا،کہتے ہیں کہ عمران خان نے پورے پاکستان کو بے وقوف بنایا

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رہنما دانیال عزیر عمران خان پر خوب گرم ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان نے پورے پاکستان کو بے وقوف بنایا،، ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے ، وہ ایک چھوٹے سے گھر کا جواب نہیں دے پا رہے،، عمران خان 100واں جھوٹ آج سپریم کورٹ میں بولنے جا رہے ہیں،دانیال عزیز نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام سوالات کا جواب ایک ساتھ دوں گا ،، عدالت میں کہا کہ مزید وقت دیاجائے ، تمام جواب جمع کروا دوں گا، کم از کم میرے گیٹ پر اشتہاری کا نوٹ چسپاں نہیں ہے،دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے بھی بھاگیں گے، کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین پر تو کیس ابھی چلنے ہیں،، عمران خان کے پاس کسی چیز کو کوئی ثبوت موجود نہیں،

Most Popular