عمران خان عدالتوں کا سہارا لے کر حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال

عمران خان عدالتوں کا سہارا لے کر حکومت گرانا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان عدالتوں کا سہارا لے کر حکومت گرانا چاہتے ہیں، عدالتیں عمران خان کی مرضی سے فیصلہ نہیں دے سکتیں۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران جمہوری میدان میں شکست کھا چکے، عدلیہ ان کی منشا پر نہیں چل سکتی۔ وزیر پلاننگ نے عدلیہ سے شکوہ کیا کہ آئین توڑنے والے کا احتساب نہیں ہوتا، منتخب وزیر اعظم کٹہرے میں ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل جرم ہے، حکومت ایسا کبھی نہیں کر سکتی، 2017 سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی میگا پراجیکٹس مکمل ہوں گے۔

Most Popular