نوازشریف کی جےآئی ٹی میں پیشی پرگلوؤں کی تیاری کی اطلاعات ہیں،عمران خان

نوازشریف کی جےآئی ٹی میں پیشی پرگلوؤں کی تیاری کی اطلاعات ہیں،عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پرن لیگ کے"گلوؤں" نےاپنے قائد کوقانون کی گرفت سے آزاد کرانے کی پوری تیاری کررکھی ہے۔جے آئی ٹی کے سامنے اس قسم کا تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے،انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اورسپریم کورٹ کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ قوم ان کی پشت پرکھڑی ہے۔ قانون کی حکمرانی کیلئے طاقتورکو قانون کے تابع بنایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ موٹوگینگ پہلے ہی دھمکیوں اورقابل مذمت الزامات کے ذریعے جے آئی ٹی پرحملہ آور ہے،ن لیگی گلوؤں کی اپنے قائد کو قانون کی گرفت سے بچانےکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Most Popular