وزیراعظم اسلامی فوجی اتحاد پر ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

وزیراعظم اسلامی فوجی اتحاد پر ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ


قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے،وزیر اعظم کو ایوان میں آکر سعودی عسکری اتحاد پر بات کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو کم کرنے کے لیے وجود میں آنے والے سعودی اتحاد نے دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم مشیر خارجہ کی بریفنگ کو تسلیم نہیں کریں گے اس لیے وزیر اعظم خود آ کر بریفنگ دیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس دوران کوئی نعرہ بازی نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، مالدیپ اور لیبیا نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں سفارتی قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرحدیں بند کرنے سمیت فضائی اور بحری راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔۔وزیراعظم نواز شریف نے پیرکو مصالحتی کوششوں کی غرض سے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔۔ تاہم اس میں تنازعے کے حل کیلئے خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی

Most Popular