پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

 پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرادیں۔الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان روکرکھا تھا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفوادچودھری کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انٹراپارٹی انتخابات کرائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے معاملات جے آئی ٹی کے فیصلے پر منحصر ہیں۔ شرم کی بات ہے ن لیگ کے کارکن وزیراعظم کی پیشی سےقبل جوڈیشل کمپلیکس میں تیاریوں کا جائزہ لینے جارہے ہیںفواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ چالیس سال سے جو خاندان حکمران بنا ہوا ہے اب اس کا احستاب ہوگا۔مگر حکمران عمران خان کا احتساب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی وزیر اعظم نہیں رہے۔

Most Popular