یتیم و بے سہارہ بچوں کی خدمت ہی حقیقی انسانیت ہے۔ فردوس عاشق اعوان

یتیم و بے سہارہ بچوں کی خدمت ہی حقیقی انسانیت ہے۔ فردوس عاشق اعوان

پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والی سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یتیم و بے سہارہ بچوں کی خدمت ہی حقیقی انسانیت ہے اور ایسے اداروں کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ انسانیت کی خدمت کا سفر کامیابی سے جاری رہ سکے ،سیالکوٹ میں بے سہارہ ویتیم بچوں ا ور بچیوں کے ایس او ایس ویلج میں افطا رڈنرسے خطاب کے دوران سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایس او ایس ویلج بنانے پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس مینوں نے انسانیت کی خدمت کا بہترین سفر شروع کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور کئی سالوں سے یہ ادارہ بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کو اپنا کر ان کی تعلیم و تربیت اور رہائش کا بندوبست سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کا عظیم کارنامہ ہے ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ایسے اداروں کو سپورٹ کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادارہ کو مخیر حضرات اورشہری سپورٹ کرتے رہیں گے اور وہ خود بھی اس کوسپورٹ کریں گی ،قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میںیتیم وبے سہارہ بچوں اور بچیوں کی زندگیوں کو عالی شان بنانے کے ادارہ ایس او ایس ویلج میں بچوں ا ور بچیوں میں گھل مل گئیں اور افطار ڈنر میں انہوں نے ان بچوں اور بچیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے اس پراجیکٹ کو مثالی قراردیا ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بزنس ویمن اوربزنس مینوں کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا ہے جہاں 92یتیم اور بے سہارہ بچے اور بچیاں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کی تعلیم وتربیت اور بہترین زندگی گزارنے کیلئے رہائش گاہیں بھی موجو دہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ادارہ میں موجود بچوں اور بچیوں میں جا کر افطار ڈنر کیااور ان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی خوشی میں شریک ہوئیں ، انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ اور بزنس مینوں کی تعریف کی ہے ،افطار ڈنر میں ہر نوعیت کی اشیاء ومشروبات اور کھانا موجود تھا ،تقریب میں سیکرٹری بار زاہد سلیم باجوہ سمیت خواتین اور شہریوں نے بھی شرکت کی

Most Popular