نیشنل فرنٹ پارٹی پی ٹی آئی میں ضم ہوگئ

نیشنل فرنٹ پارٹی  پی ٹی آئی میں ضم ہوگئ

نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز بھٹو کو پارٹی میں ضم ہونے پر مبارکباد پیش کی ، عارف علوی کا کہنا تھا پی پی پی پر زرداری کا قبضہ ہے،، سندھ کے اصل وارث ممتاز بھٹو ہیں ،، ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت شخصی بنیادوں کی وجہ سے نہیں بلکہ نظریات کی بنا پر کی ہے،، عوام پریشان ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی اب صرف زرداری کی پارٹی بن چکی ہے جہاں ، عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے, سندھ میں عوام کی بجائے زرداریوں کی خدمت کی جارہی ہے، ممتاز بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کو اس لیے چھوڑا کہ ہماری وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوئی،، شروع سے ہی تحریک انصاف کا منشوراور قواعد پسند تھے،، اسی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے،عوام کو کہتا ہوں کہ اب پریشان نہیں ہوں,تحریک انصاف سب کے مسائل حل کردے گی

Most Popular