کراچی کےڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کا نہیں پتا لیکن سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

کراچی کےڈرامے کے پیچھے کون تھا اس کا نہیں پتا لیکن سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹولاہور میں پارٹی کارکن محمد صدیق عرف سائیں ہیرا موحوم کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے،،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ناکام لیگ بالکل ناکام ہی رہی، 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا،چاہتے ہیں اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات وقت پر ہوں،نہیں معلوم عمران خان کو جلدی کیوں ہے شاہد انہیں ڈر ہے کہ وقت پر الیکشن ہوئے تو وہ ہار جائیں گے. بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے،،، جو کراچی میں ہوا اس کی وضاحت ہونی چاہیے، ایم کیوایم اور پی ایس پی نے جو کیا انہیں جواب دینا ہے، انہوں نے ایک دوسرے پر سنجیدہ الزامات لگائے. چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مردم شماری میں ساٹھ لاکھ لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا،،،تحفظات دور کیے جائیں،پرویزمشرف کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مشرف مفرور ہیں انہیں واپس آکر عدالت میں پیش ہونا ہے، وہ جواب دہ ہیں اور انہیں جواب دینا ہے۔

Most Popular