متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی ا سمبلی علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ سپیکر ایاز صادق کو بھجوا دیا
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ناراضگی ختم نہ ہوسکی،،، قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہونے کے بعد علی رضا عابدی نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا۔۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں،،، علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو پچاس سے کامیاب ہوئے تھے،،، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی اتحاد کے اعلان کے بعد علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں جماعتوں کا اتحاد چوبیس گھنٹے بھی نہ چل سکا لیکن علی رضا عابدی اپنے استعفے کے معاملے پر قائم رہے ۔