وقت سے پہلے الیکشن کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:سعد رفیق

وقت سے پہلے الیکشن کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:سعد رفیق

جاتی امرا میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب، سپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب، وزیرِ قانون پنجاب،حمزہ شہباز،خواجہ سعدرفیق اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ن لیگی رہنمائوں کی جانب سےاسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ جبکہ حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کے لئے پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی باتیں کرنےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم ناگزیر ہے،،عمران خان جو باتیں کر رہے ہیں ان کا سر پاؤں نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور پوری قوم جانتی ہے کہ انہیں کیوں نکالا،جوآئین کی بالادستی اور ملکی معیشت کی بحالی کی بات کرے گااسے سزا ملتی ہے، ہم ملک میں سی پیک لے کر آئے، سزا تو ملنی تھی لیکن ہم نےکسی کو وارنگ دی ہے اور نہ ارادہ ہے۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کا رویہ درست نہیں ہے۔ مردم شماری ہو چکی، اب حلقہ بندیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اتوار کے روز ایبٹ آباد میں جلسہ کرینگے۔ دوسرے شہروں میں بھی جلسوں کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے

Most Popular