ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے درمیان میچ ابھی ختم نہیں ہوا

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے درمیان میچ ابھی ختم نہیں ہوا

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے درمیان میچ ابھی ختم نہیں ہوا، متحدہ لندن کے سینئر اراکین کا اہم اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری اور شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا۔۔ لندن قیادت کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے پہلے ہی خارج کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم لندن کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے چاہنے والے اور غریب و متوسط طبقے کے سچے خیر خواہ چاہے ان کا تعلق کسی بھی زبان یا قومیت سے ہو، تنظیمی نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کریں۔۔ اور خارج کئے جانیوالے افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق قائد ایم کیو ایم نے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

Most Popular