تحریک انصاف عاشورہ کے بعد آج سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی

تحریک انصاف عاشورہ کے بعد آج سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی

تحریک انصاف نے تیس اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔۔ عاشورہ کے باعث پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں جو آج سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔۔ عمران خان پہلے ہی تیس اکتوبر کو اپنی سیاسی زندگی کا اہم ترین دن قرار دے چکے ہیں۔۔ طاہر القادری کے انکار کے بعد پی ٹی آئی اپنے زور بازو پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔۔ جس کے لیے ملک بھر میں کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔۔ ذرائع کے مطابق عمران خان تیس اکتوبر احتجاج میں زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ملک گیر دورے کریں گے،، پارٹی کے مختلف ونگز کو فعال کیا جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی طویل دھرنا دینے کی بجائے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسلام آباد لا کر حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کرے گی۔۔ اگر حکومت نے بوکھلاہٹ میں کوئی غلط قدم اٹھایا تو تحریک انصاف کے لیے آگے کا کام آسان ہو جائے گا۔۔۔۔

Most Popular