تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کر لیا

تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کر لیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں کورگروپ کا اجلاس سولہ اکتوبر کو ہوگا، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تیس اکتوبر کو مکمل پہیہ جام کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، جبکہ میڈیا کمیٹی، لاجسٹک کمیٹی اور انتظامی کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، قانونی اور سیاسی کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تیس اکتوبر کو عمران خان کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دوروں پر بھی مشاورت ہوگی جبکہ دھرنا دینے کیلئے مختلف مقامات کا تعین بھی کیا جائے گا، اجلاس میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی، جبکہ مختلف عہدیداروں اور ذمہ داروں کی ڈیوٹیز کا تعین بھی کیا جائے گا

Most Popular