خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان خود نواز شریف کے خیر خواہ ہیں۔

خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ عمران خان خود نواز شریف کے خیر خواہ ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ریلی طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ شہدا کو خراج تحسین کیلئے ہوگی۔ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے ہی ابھری ہے۔ ایک سیاسی جماعت خاص وژن کے تحت سیاست کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں۔ شہر بند کرانا کوئی مسئلہ نہیں پانچ سو افراد ٹائر جلاکر سڑک بند کردیں گے۔ عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوتی۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دوہزار چودہ میں احتجاج ہوا تو سیاستدانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن کے پریشر کے باعث حکومت ایک ماہ میں وزیرخارجہ مقرر کردے گی۔

Most Popular