چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی

ذرائع کے مطابق علمائے کرام کے ایک وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مدارس میں دینی تعلیم اور علمائے کرام کے کردار پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ تیس اکتوبر کو ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں علمائے کرام کا اہم کردار تھا جبکہ آج پھر انہیں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام نے تحریک انصاف کے تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن اور بدعنوانی سے نجات کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ علما کرام نے کہا کہ وہ تیس اکتوبر کے احتجاج میں بھرپور انداز سے شرکت کریں گے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم کے احتساب کیلئے تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Most Popular