وزیر داخلہ معاملے کی تحقیقات کرے گی تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جاسکے: مریم اورنگزیب

 وزیر داخلہ معاملے کی تحقیقات کرے گی تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جاسکے: مریم اورنگزیب

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والا واقعہ افسوناک ہے، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلےکےسبب پاکستان کی معیشت کا نقصان ہورہاہے، ہم نے کہا تھا نقصان نواز شریف کا نہیں ملک کا ہوگا، ہم ہمیشہ فیصلے کرنے کے بعد پچھتاتے ہیں،اسٹاک مارکیٹ نیچے جارہی ہے،سی پیک پر بھی سوال اٹھ رہےہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہورہا ہے، یہ سب کچھ نواز شریف کے خلاف فیصلے کی وجہ سےہوا، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مشرف چھوٹی سوچ کا نام ہے، عمران خان اور مشرف خود عدالتوں سے بھاگے ہوئےہیں، قانون سب کےلئےایک جیساہوناچاہیےاس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا کہ اجازت نامے کے باوجود کیوں روکا گیا، وزیر داخلہ معاملے کی تحقیقات کرے گی تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔لیگی رہنماؤں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، اور مستقبل میں کسی بھی پیشی کے دوران بدنظمی نہ ہونے کی امید ظاہر کی

Most Popular