پانامہ نظرثانی درخواست میں ہمارے سوالات واضح ہیں۔ طلال چوہدری

پانامہ نظرثانی درخواست میں ہمارے سوالات واضح ہیں۔ طلال چوہدری

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری کہتے ہیں کہ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے میں قانون کا مکمل اطلاق نہیں کیا گیا، پانامہ نظرثانی درخواست میں ہمارے سوالات واضح ہیں ،، فیئر ٹرائل اور اپیل کا حق ہر شہری کو حاصل ہے ، عوام اور پارلیمنٹ کی رائےسب سےمقدم ہے، کیاپہلے کسی وزیراعظم کو اس طرح نااہل کیا گیا؟ طلال چوہدری نے کہا کہ درخواست کررہےہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے، صرف آئین بنانیوالوں کوسزا نہ ہو،آئین توڑنےوالوں کوبھی سزاہونی چاہیے، انصاف لینگےیہ ہمارا حق ہے،عدالت میں اپیل لائےہیں،، پاکستان کےمستقبل پرگہرےاثرات مرتب کرینگے، پارلیمنٹ کی توہین پر بھی بڑی سزا ہونی چاہیے

Most Popular