جمعیت علماء پاکستان نے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعیت علماء پاکستان نے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا

مریم نواز نے لاہور میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی،، اس موقع پر پیر اعجاز ہاشمی نے این اے ایک سو بیس میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا،، مریم نواز نے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ،،:این اے120 ان کیلئے نئی جگہ نہیں،، 2013میں بھی انہوں نے یہاں اپنے والد کی انتخا بی مہم چلائی تھی،، اب ان کی والدہ کی انتخابی مہم حلقےکےعوام چلارہےہیں،، انہوں نے حلقے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حلقےمیں سڑکیں پہلےسےبن رہی ہیں ،، ترقیاتی کام ہر جگہ ہو رہے ہیں ،، اب حیلے بہانوں سے کام نہیں چلے گا،، مخالفین میدان میں مقابلہ کریں،، چوہدری نثار کے حالیہ انٹرویو پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ ،، چوہدری نثاران کے والد کےساتھی ہیں، اس لیے وہ ان کی عزت کرتی ہیں

Most Popular