آئندہ انتخابات میں سندھ دھرتی زرداریوں کے چنگل سے آزاد ہو جائے گی، خواجہ سعد رفیق

آئندہ انتخابات میں سندھ دھرتی زرداریوں کے چنگل سے آزاد ہو جائے گی، خواجہ سعد رفیق

جیکب آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے پیپلزپارٹی کو آڑھے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، سندھ کارڈ استعمال کرنے والے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کرتے، اب وڈیرے کی سیاست نہیں چلنے دیں گے، آئندہ انتخابات میں سندھ دھرتی زرداریوں کے چنگل سے آزاد ہوگی، سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر اور سندھ کے شہروں کو کھنڈر بنا دیا گیا، جو لاڑکانہ ٹھیک نہیں کرسکےپاکستان کوکیا ٹھیک کریں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مسلم لیگ ن سندھ میں اپنا راستہ بنائے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب آتے ہیں،امن ترقی وخوشحالی کا پیغام لاتے ہیں، وزیراعظم نے سندھ میں گرینڈ آپریشن کر کےعوام کو امن کا تحفہ دیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ سندھ اورپنجاب کوبنائیں گے،یہ لوگ بتائیں کہ لوگوں کواورکتنا بےوقوف بنائیں گے، یہ جب بھی آتے ہیں صرف لوٹ مار کرتے ہیں اور پاکستان کی نہیں، اپنے بنگلوں کی ترقی چاہتے ہیں

Most Popular