تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کو دو نمبر قرار دے دیا

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کو دو نمبر قرار دے دیا

سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی زور جبر سے حکومت کر رہی ہے،،، بیڈ گورنس اسپیکر کے ذریعے تھوپنا چاہ رہے ہیں،دو نمبر اسمبلی کا طریقہ کار بھی دو نمبر ہے، اسپیکر کا یہی رویہ رہا تو اپوزیشن لائحہ عمل تیار کرے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کو دو نمبر کہنے پر تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا، کہا کہ کیا اپوزیشن اراکین خود بھی دو نمبر ہیں جو دو نمبر اسمبلی میں آکر بیٹھتے ہیں،
ناصر حسین شاہ کاکہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی صرف پوائینٹ اسکورنگ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے صحیح بیان دیا ہے، مزید بیانات دے کر بدمزگی نہیں چاہتا،،

Most Popular