پاناما کی جنگ دھرنوں میں ہارنے والے سمجھتے ہیں عدالت میں جیت جائیں گے,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

پاناما کی جنگ دھرنوں میں ہارنے والے سمجھتے ہیں عدالت میں جیت جائیں گے,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مخالفین پر برس پڑے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی جمہوری اداروں کو نہیں پنپنے دیا گیا۔۔ ہم جب اقتدار میں آئے ہمارے خلاف سازشیں شروع ہو گئیں۔۔ یہاں حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا ہار ہے۔۔ ہم نے تمام ترمشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، کراچی میں امن سے ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔۔ ماضی میں ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے آج مٹی کے ڈھیر بن گئے ہیں۔۔ سعد رفیق نے کہا کہ ادارےکسی ایک شخص نےنہیں چلانے، باقی لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے۔۔ طاقت سے حکومت گرانے کا دور گزر چکا اب تبدیلی صرف ووٹ سے آئے گی۔۔ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنوں میں پاناما کیس ہارنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت میں جیت جائیں گے، مخالفین نے پاناما کو سیاسی کیس بنانے اور الیکشن کمیشن پر ڈالنے کی پوری کوشش کی تاہم انہیں منہ کی کھانی پڑی

Most Popular