صادق اور امین کی شق نکالنے کی سازش چل رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

 صادق اور امین کی شق نکالنے کی سازش چل رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں جی ٹی روڈ پر ڈرامہ ہوا۔ جس شخص کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین نہ سمجھا اس کے ساتھ صرف کرپٹ اور مفاد پرست ٹولہ ہے۔ دکھ بھری تقریر کی گئی کہ مجھے کیوں نکالا؟ سپریم کورٹ میں کیس چلے، جھوٹ بولو، جعلی دستاویزات دو اور کہو کیوں نکالا؟ کیا آپ نے عوام سے یہ مینڈیٹ لیا تھا کہ پیسہ چوری کر کے اربوں روپے کی جائیداد بناؤ، پیسہ چوری کر کے منی لاندڈرنگ کرو۔ یہ سارا کچھ نیب اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا باربار فوج اورعدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے تین بار کہا پاک فوج آئین اور جمہورریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پہلی بار سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو مینیج نہیں کر سکے۔ نیب نے ابھی تک حدیبیہ کیس میں ریفرنس دائر نہیں کیا۔ پوری قوم نیب کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا وہ پاک فوج، عدلیہ اور جے آئی ٹی کیلئے نوازشریف سے دس گنا زیادہ عوام اکٹھی کر سکتے ہیں۔ عوام کے ساتھ ملکر عدلیہ کی حفاظت کریں گے۔ اب سپریم کورٹ پر حملہ نہیں ہو گا، یہ نیا پاکستان ہے، قوم جاگ چکی ہے۔ کپتان نے کہا سازش چل رہی ہے کہ آئین سے صادق اور امین کی شق نکال دی جائے۔ اگر یہ سازش ہوئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے۔

Most Popular