تحریک انصاف پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے پارلیمنٹ میں دوبارہ نہیں،ٹی اے ڈی اے لینے آئی ہے۔ طلال چوہدری

تحریک انصاف پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے پارلیمنٹ میں دوبارہ نہیں،ٹی اے ڈی اے لینے آئی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے پارلیمنٹ میں دوبارہ نہیں آئی بلکہ یہ اجلاس میں ٹی اے ڈی اے لینے آرہے ہیں ان کو صرف تنخواہ سے مطلب ہے اور بہت سارے لوگوں سے مایوس ہو کر اس پارلیمنٹ میں یہ واپس آ رہے ہیں جس کو جعلی کہا کرتے تھے ۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف والے ہر سال یہی کہتے ہیں کہ یہ انتخابات کا سال ہے اور پھر انہیں معلوم ہوتا کہ عام انتخابات 2018 ءمیں ہی ہوں گے ، 2018ءکے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو شکست ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ تو ن لیگ کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا کہ مسائل کے حل کا فورم پارلیمنٹ ہے ،ن لیگ پارلیمنٹ کے احتساب پر بھی یقین رکھتی ہے اور عدالتی احتساب پر بھی یقین رکھتی ہے ، ہم ہر طرح کے احتساب کے لیے تیار ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے پارلیمنٹ میں دوبارہ نہیں آئی بلکہ یہ اجلاس میں ٹی اے ڈی اے لینے آرہے ہیں ان کو صرف تنخواہ سے مطلب ہے اوربہت سارے لوگوں سے مایوس ہو کر پارلیمنٹ میں یہ واپس آ رہے ہیں ، آج انہیں پارلیمنٹ کی اہمیت یاد آئیجس کو جعلی کہا کرتے تھے ۔

Most Popular