سینٹ کمیٹی برائے داخلہ امور نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی

 سینٹ کمیٹی برائے داخلہ امور نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی

سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ کمیٹی برائے داخلہ امور کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرداخلہ کی جانب سے پاکستان کے ٹکرے کرنے کی بات پاگل پن اور انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا بیان بین الاقوامی اور سفارتی اصولوں کیخلاف ہے،یہ ثابت کرتا ہے بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری راجناتھ سنگھ کے بیان کا نوٹس لے

Most Popular