ہم افغانستان اور بھارت کی تھیوری کو نہیں مانتے، ملک میں کسی گورے کا کالا قانون لاگو نہیں: خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت دباوڈال رہی ہےفوری انتخابات نہ ہوئےتوخانہ جنگی ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کوحالات کازیادہ احساس اورسمجھ ہے، حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، ہم پارلیمنٹ کوکمزور نہیں ہونے دیں گے، یہ پارلیمنٹ عوام کی ہے اسے ربڑ سٹمپ نہیں بننے دیں گےاپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا مطلب ہے محمود اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان اور اتحادی، فاٹا کے لوگ حق مانگ کر کونسا گناہ کر رہے ہیں، فاٹا کے لوگوں کو پہلے آئینی حقوق دئیے جائیں،، جب تک فاٹا کے لوگوں کو حقوق نہیں ملے گا اس پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم افغانستان اور بھارت کی تھیوری کو ماننے کو تیار نہیں ہیں،،، ملک میں کسی گورے کا کالا قانون لاگو نہیں ہے، او آئی سی اور افغانستان کا ایشو پر بھی پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔