واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے: عمران خان
عمران خان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ نواز شریف اقتدار کے تمام اخلاقی و قانونی جواز کھونے کے بعد بھی اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے قوم کو دھوکہ دینے اور والد اور اپنی اولاد کو بدنام کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم اور ٹیکس گزار عوام کیسے نواز شریف، اسحاق ڈار اور سنگین مالی جرائم کے مرتکب حجازی اور سعید جیسے انکے وفاداروں پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں، عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی کے واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے۔