ترقی کےسفرکو ڈی ریل کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے: شہباز شریف

ترقی کےسفرکو ڈی ریل کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے: شہباز شریف

لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی، مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چار سال اسی خدمت کے سفر سے عبارت ہے،،، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنیوالے منفی سیاستدانوں کو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی سے کوئی سروکار نہیں،، جب پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اورمنصوبوں میں شفافیت کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے تو انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے،،، جب تک جان میں جان ہے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے

Most Popular