کچھ نامعقول لوگ چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں. بابر اعوان

کچھ نامعقول لوگ چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں. بابر اعوان

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابرنے کہا کہ وہ کچھ نامعقول لوگوں کی آوازیں سن رہے ہیں جو چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کی وہ مذمت کرتے ہیں ۔ سینیٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ ملک کو قائم رکھنے کیلئے عدلیہ فوج اور پارلیمنٹ تینوں ضروری ہیں ، سپریم کورٹ پر حملہ ہواتو وہ اس کے تحفظ میں سب سے آگے ہوں گے ، بابر اعوان نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ انہیں کچھ عناصر مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر وہ نا تو ملک چھوڑ کر بھاگیں گے اور نہ ہی ان سے ڈریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت آنے پر دھمکیاں دینے والوں کے نام سامنے لاؤں گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular