حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالے کیساتھ کوئی تعلق نہیں ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور حماد جاوید نامی شخص کو ان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ میرا بھانجا ہے، جو بھی یہ مہم چلا رہا ہے اسے ناکامی ہوگی کچھ حاصل نہیں ہوگا، خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر خورشید شاہ کے بیان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دورہ ناکام نہیں ہوا خورشید شاہ اپوزیشن ضرور کریں لیکن ملکی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں، اگر پاکستان برادر اسلامی ملکوں میں سفارت کاری کرکے حالات بہتر کرنا چاہتا ہے تو ان کوششوں کو نقصان نہ پہنچائیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تو اس پر خوشی منانے کی ضرورت نہیں ہے یہ سفارتکاری کا حصہ ہوتا ہے کہ ہر بات فوری جاری نہیں کی جاتی ہے