نوازحکومت زرعی معیشت کا سرقلم کررہی ہے،غریبوں اورکسانوں کا ذریعہ معاش چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے, ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت زرعی دشمن پالیسیوں کے بے روزگاری اورغربت میں اضافہ ہوگا،جس بربریت اورتشدد کے ذریعے کاشتکاروں کے احتجاج کونشانہ بنایا گیا تھا نوازحکومت نے اس طرح کا مظاہرہ فرقہ پرست اورانتہاپسند قوتوں کے خلاف بھی نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کسان اتحاد کے صدر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کاشتکاروں کو بے یارومدد گارنہیں چھوڑے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں قائدین حزب اختلاف کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کے لیے آواز اٹھائیں اورحکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف ایوان کے اندر مزاحمت کریں۔