کرپشن نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

کرپشن نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

لاہور میں جماعت اسلامی کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کرپشن سے نجات چاہتے ہیں۔ کرپشن نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والوں نے جے آئی ٹی کے خلاف آسمان سر پر اٹھا رکھاہے اور دن رات اسے بدنام کرنے اور متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی ان کی خواہش کے مطابق تحقیقات کرے اور سپریم کورٹ بھی وہ فیصلہ دے جو انہیں منظور ہو۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی کو دھمکیوں سے ملک میں احتساب کا نظام کمزور اور عدلیہ کی بے توقیری ہو رہی ہے۔ حکمران چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔

Most Popular