دھرنےکی یادیں دوبارہ تازہ ہونےکوہیں، کپتان اورقادری ایک مرتبہ پھرگٹھ جوڑکےلئےتیارہوگئے

دھرنےکی یادیں دوبارہ تازہ ہونےکوہیں، کپتان اورقادری ایک مرتبہ پھرگٹھ جوڑکےلئےتیارہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان بھارت میں ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مابین ملاقات میں پاکستان سمیت خطے کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور پاکستان میں دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیرغور آئے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لئے جگہ کے تعین پر مشاورت جاری ہے، عمران خان اٹھارہ مارچ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کلکتہ جائیں گے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری سترہ مارچ کو دہلی میں شروع ہونے والی عالمی علماء و مشائخ کانفرنس میں شرکت کریں گے، گزشتہ سال تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاسی گٹھ جوڑ کے ذریعے وفاقی حکومت کے خلاف محاز آرائی کی تھی، دھرنا ختم ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین یہ پہلی رسمی ملاقات ہو گی ۔

Most Popular