سندھ حکومت کے وزرا بالخصوص مولا بخش چانڈیو خواب خرگوش کے مزے لے رہے، اگر جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد نہیں ہوا تو اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے : فاروق ستار

سندھ حکومت کے وزرا  بالخصوص مولا بخش چانڈیو خواب خرگوش کے مزے لے رہے، اگر جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد نہیں ہوا تو اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے : فاروق ستار

ایم کیو ایم کی صفائی مہم چوتھے روز میں داخل ہو گئی، شہر کے مختلف اضلاع سے روزانہ تین سے چار ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے آج رنچھوڑ لائن لکھپاتی ہوٹل یو سی بائیس کی صفائی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے پانچ، چھے بالٹیاں پانی نکال لینے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، تمام دریاؤں کو بالآخر آ کر سمندر کا حصہ ہی بننا پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو اب ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، چاہے وہ سیاسی ہو یا کوئی اور،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم کے چالیس کارکنوں پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر اہلخانہ کی ان سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی، اگر وہ جھوٹے ثابت ہوئے تو معافی مانگ لیں گے، فاروق ستار نے کہا کہ یہ وقت اختلافی سیاست کا نہیں بلکہ تنظیم کو اندر سے ٹھیک کرنے کا ہے، اگلے مرحلے میں شجرکاری مہم اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کام شروع کریں گے

Most Popular