مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آصف علی زرداری

مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آصف علی زرداری

ملک بھر کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے عہدیدار اور کارکن پولیو بچاؤ مہم میں بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پولیو سے محفوظ پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا، بچے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Most Popular