الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے

الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیئے

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ ، چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی آر آوز کی رپورٹ کے بعد سانگھڑ میں سیکورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بدین کے ڈی آر اوز کو ہدایت کی کہ بدین میں امیدواروں کے رشتہ دار پولنگ عملہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے،تھرپارکر اور میرپور خاص کے تمام پولنگ اسٹیشن کو بحال کیا جائے،، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سندھ حکومت اور تمام اداروں کی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا آئینی ذمہ داری ہے،شکایات کا فوری ازالہ کر کے سندھ میں پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Most Popular