دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں مضحکہ خیز ہیں:عمران خان

دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں مضحکہ خیز ہیں:عمران خان

طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئےریحام خان نے کہا عمران خان کوزہردینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔ دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا اور عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اور عورتوں کے حقوق کےلئےاپنا کام جاری رکھیں گی۔ واضح رہے طلاق کے بعد ریحام خان کا یہ پہلا انٹرویو ہے اس سے پہلے بھی انہیں برطانوی میڈیا ہاؤسز اور پبلشنگ اداروں کی جانب سے شادی کے دس ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویو کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی تھی۔ گزشتہ ماہ تیس اکتوبر کو عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی تھی۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔

Most Popular