پاکستان کے باشعور عوام آئندہ انتخابات میں منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے: شہبازشریف

  پاکستان کے باشعور عوام آئندہ انتخابات میں منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے:  شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کو ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے لوٹ مار کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کرنیوالوں نے غریب قوم پر بڑا ظلم کیا۔ بجلی کے کارخانے لگانے کی بجائے توانائی منصوبوں میں تاخیر کر کے مجرمانہ غفلت کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ قوم ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کے کرپشن کے میگا سکینڈلز کو نہیں بھولی۔ ان حکمرانوں کا ہر دن کرپشن کے ایک نئے سکینڈل سے طلوع ہوتا تھا ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مخالفین ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لا سکے۔ ،عوام آئندہ انتخابات میں منفی سیاست کو دفن کردیں گے۔

Most Popular