اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نےایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نےایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو  تشدد کیس میں عمران خان کی ضمانت  منظور کرلی

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ ۔ عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی ضمانت کے لیے خود آیا ہوں۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس میں کہا ملزم کو خود پیش ہونا ہو گا۔ عدالت کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چاروں مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عمران خان کی ضمانت دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے دھرنے کے دوران مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے پر ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ہو گئے تھے جس پر اسلام آباد میں عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج ہے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نےعدم پیشی پرعمران خان کواشتہاری قراردے رکھا تھا

Most Popular