سب جلد بازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں کیونکہ ان کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے:مریم نواز

 سب جلد بازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں کیونکہ ان کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے:مریم نواز

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی چاروں کیسوں میں ضمانت ،، اور نااہلی کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے پرردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے اقامہ کے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے. لیکن جناب والا،، کوئی جلدی نہیں ہے. سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں،، کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے،، انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور اس کے خاندان کیلئے ہیں،، دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے،، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے یہ جاننے کے باوجود کہ ڈرامہ کیا جا رہا ہے. خود کو احتساب کیلئے پیش کیا،، نواز شریف کے اس عمل سے دوسروں کو بھی مجبوراً خود کو عدالتوں کے روبرو پیش کرنا پڑا،، قوم اب عمران خان نا اہلی کیس کا انتظار کر رہی ہے

Most Popular