پارٹی الیکٹ ایبلز نہیں بلکہ کارکنوں کی قوت سے انتخاب لڑے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

پارٹی الیکٹ ایبلز نہیں بلکہ کارکنوں کی قوت سے انتخاب لڑے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

لاہور میں پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر حسن مرتضیٰ اور دیگر رہنماﺅں نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی،، اس موقع پر سابق ایم پی اے فضل حسین راہی کے بیٹے سرمد حسین نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،، بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کی پرواہ نہیں ،، کارکنوں کی قوت سے نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے،، پی پی پی نے پہلے کبھی الیکٹ ایبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریں گے،، کیونکہ یہ کسی کے نہیں ہوتے ،، آج یہاں تو کل وہاں ،، ہماری قوت کارکن ہیں،، کارکن الیکٹ ایبلز کے جانے سے پریشان نہ ہوں ،، بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ قومی ایشوز، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتے ہیں،، ان کا ہدف صرف ایک انتخاب جیتنا نہیں،، جن کا ہدف صرف ایک انتخاب اور مقصد اقتدار ہو،، وہی الیکٹ ایبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں ،، انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے ،، ان کے اوپر کسی کی اجارہ داری نہیں چلے گی،، تمام رہنما پارٹی تنظیموں کے فیصلوں کے تابع ہیں،، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑے نام کی وجہ سے تنظیمی فیصلوں کا پابند نہیں تو ایسا نہیں چلے گا

Most Popular