ختم نبوت قانون میں ترمیم سے زاہد حامد کا براہ راست تعلق نہیں:وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم سے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کابراہ راست تعلق نہیں، نوازشریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالے کمیٹی تشکیل دی ہے جوایک ہفتے میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی. وفاقی وزیرمذہبی امورسردار یوسف نے کہا کہ کوشش ہے کہ دھرنے والوں سے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرلیے جائیں۔دھرنے کے پیچھے مذہبی کے علاوہ سیاسی محرکات بھی شامل ہیں،انھوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی پراعتماد کااظہارکیا ہے۔ختم نبوت قانون کوپہلے سے بہتربنارہے ہیں۔ وفاقی وزراءکا کہنا تھا کہ دھرنے کے باعث عوام کومشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا جس کے لئے معذرت خواہاں ہیں۔فیض آباد سے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے