تخت لاہور کا دل این اے ایک سو بیس ابتدا ہی سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے
تخت لاہور کا دل این اے ایک سو بیس ابتدا ہی سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد ہر سیاسی جماعت اس حلقے میں جیتنے کے لئے جتن کر رہی ہے، مسلم لیگ ن ہمیشہ ہی سے اس حلقے میں کثیر ووٹوں کے ساتھ جیتتی چلی آئی ہے، اب کی بار بھی مریم نواز کی الیکشن مہم زور وشور سے جاری ہے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ انتخابی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے، آج پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، تو شام چار بجے قرطبہ چوک میں پیپلزپارٹی بھی جلسہ کرے گی، رات آٹھ بجے ملی مسلم لیگ نیلا گنبد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جبکہ رات نو بجے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھاٹی چوک میں جلسہ کریں گے
این اے ایک سو بیس میں جہاں سیاسی جماعتوں کے ووٹ بینک ہیں، وہیں مذہبی جماعتوں اور آزاد امیداروں کے ووٹ بینک کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا