حلقہ این اے ایک سو بیس سیاست کا مرکز بن گیا

حلقہ این اے ایک سو بیس سیاست کا مرکز بن گیا

کپتان این اے ایک سو بیس کے تگڑے مقابلے سے پہلے خود بھی میدان میں آگئے، اپنی امیدوار یاسمین راشد کی بھرپور انتخابی مہم کیلئے عمران خان کی قیادت میں آج ریلی نکالی جارہی ہے،مقامی قیادت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کپتان چئیرنگ کراس سے داتا دربار تک جائیں گے، چیئرنگ کراس سمیت چھ مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، خواتین کارکن ریگل چوک جبکہ وکلا جی پی او چوک میں عمران خان کا استقبال کریں گے۔ تحریک انصاف کی درخواست پر عمران خان کے دورہ لاہور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں،دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی بھی مزنگ میں جلسہ کر رہی ہے، قرطبہ چوک پر پی پی کے جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سٹیج اور کرسیاں لگائی جارہی ہیں، جہاں پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت خطابات کرے گی، لاہور کا حلقہ این اے ایک سو بیس اس وقت سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، یہ سیٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی

Most Popular