نیب کیس بناتا تو سپریم کورٹ آنے کی ضرورت نہ ہوتی ، نیب حکومت کے پریشر میں ہے: فواد چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب کیس بناتا تو سپریم کورٹ آنے کی ضرورت نہ ہوتی ،، نیب حکومت کے پریشر میں ہے ، 17 سال سے حدیبیہ پیپرز کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا،، سترہ اٹھارہ سال سے یہ کیس التوا میں پڑے ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ حسن ، حسین اور مریم نواز کے وکیل کل دلائل دیں گے ،، اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں نیب چیئر مین ریٹائر ہو رہے ہیں، یہی وقت ہے کہ حکومت ، اپوزیشن میں نیب کو طوقتور بنانے کیلئے بات چیت ہونی چاہیے،، پاکستان میں پیسے بھی واپس آئیں گے اور بھتہ خور بھی واپس آئیں گے