ڈاکٹر طاہرالقادری نے این اے ایک سو بیس میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کردیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر طاہر القادری نے این اے ایک سو بیس میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ، این اے 120 میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے،، مریم نواز ڈپٹی وزیراعظم بنی ہوئی ہیں،،اور روزانہ عدلیہ کیخلاف بولتی ہے، اسے کوئی نہیں پوچھتا،، لیکن الیکشن کمیشن میرے خلاف اختیار نہ ہونے کے باوجود توہین عدالت کی کارروائی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں ہے، اس کے خلاف سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جائیں گے, ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ، ن لیگ نواز شریف کی نا اہلی پر پراپیگنڈا کر رہی ہے،، کہ انہیں اقامے پر نکالا گیا، اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ انہیں بددیانتی اور کرپشن پر نکالا گیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے نواز شریف کے حق میں قرارداد منظور کرانا غیر آئینی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور کرنے پر جواب طلبی ہونی چاہیے, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ،، لاہور کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ کیا قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،،اگر مجھے نکالا گیا تو ہر گز نہیں کہوں گا مجھے کیوں نکالا