عمران خان کی حیثیت چلے ہوئے کارتوس سے زیادہ نہیں۔ وہ ڈرپوک بھی ہیں اور سازشی بھی،مریم نواز

عمران خان کی حیثیت چلے ہوئے کارتوس سے زیادہ نہیں۔ وہ ڈرپوک بھی ہیں اور سازشی بھی،مریم نواز

ایوان اقبال لاہور میں مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ این اے ایک سو بیس میں نوازشریف کی چوتھی مرتبہ جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا عمران خان ایک سیاسی مہرہ ہیں۔ انکی حیثیت کسی چلے ہوئے کارتوس سے زیادہ نہیں،مریم نواز نے کہا کہ سترہ ستمبر کو الیکشن نہیں بلکہ جمہوریت مخالف قوتوں کیخلاف جنگ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا مخالف جھوٹا بھی ہے اور بزدل بھی۔ باربار ہارنے کے بعد سازشیں کرتا ہے، مریم نوازنے مزید کہا کہ نوازشریف کے دور میں ترقی ہوتی ہے۔ ملک کے ہر بڑے پراجیکٹ پر نوازشریف کی مہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا احتساب کے نام پر جو ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اس کا جواب الیکشن والے دن دینا ہے، دنیا کو بتا دو نوازشریف کل بھی تھا، نوازشریف آج بھی ہے اور نواز شریف کل بھی ہوگا

Most Popular