احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے:قمر زمان
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی باتوں نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، اسپیکر ذمے دار شخص ہیں وہ انفارمیشن کے بغیر نہیں بولتے، وزیر اعظم کچھ اور کہہ رہے ہیں اسپیکر کچھ اور، اسپیکر اگر قوم کے سامنے بات نہیں کرسکتے تو پارلیمانی لیڈرز کو بتادیں،،، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلسے حکومت کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتے، ہمارے دور میں بھی احتجاج ہوئے ہم جاکرمسائل حل کرتے تھے، پیپلز پارٹی نے بہت سے بحرانوں پر قابوپایا،، مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے،،، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد الیکشن چاہ رہے ہیں اور مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں،،، دوسروں کی طرف بہت انگلیاں اٹھائی گئیں قانون سب کےلیے ایک ہے، پیپلز پارٹی صداقت اور ایک حقیقت ہے، ہم کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے